فواد چودھری کی عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش؟ تحریک انصاف کے دورحکومت کی امریکی میڈیا کی خبر ٹوئیٹ کرکے ردعمل ، موجودہ حکومت کو وارننگ دیدی

فواد چودھری کی عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش؟ تحریک انصاف کے دورحکومت کی ...
فواد چودھری کی عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش؟ تحریک انصاف کے دورحکومت کی امریکی میڈیا کی خبر ٹوئیٹ کرکے ردعمل ، موجودہ حکومت کو وارننگ دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم عمران خان کا موقف ہے کہ ان کی حکومت کے خلاف بیرون ملک سے سازش کی گئی جس کی معلومات سفیر نے خط لکھتے ہوئے ان تک پہنچائیں تاہم اب فواد چوہدری نے اپنے ہی دور حکومت میں جاری کی گئی سی این این کی رپورٹ ٹویٹ کرتے ہوئے موجودہ حکومت کو خبردار کر دیاہے جبکہ انہوں نے رپورٹ پر تاریخ پڑنے کی زحمت ہی نہیں کی۔
تفصیلات کے مطابق سی این این نے 23 اکتوبر 2021کو رپورٹ جاری کی کہ افغانستان میں فوجی آپریشن کیلئے فضائی حدود کے استعمال پر امریکہ اور پاکستان باقاعدہ معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ جو بائیڈن انتظامیہ نے امریکی اراکین کانگریس کو پاکستان کے ساتھ ہونے والے سمجھوتے سے گذشتہ روز آگاہ کر دیا تھا۔رپورٹ میں تین ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان نے فضائی حدود کے استعمال کے بدلے امریکہ سے انسداد دہشتگردی کے لیے امداد کی فراہمی کے ایم او یو کا تقاضا کیا ہے اور بھارت سے تعلقات کے معاملے میں مدد کی بھی خواہش ظاہر کی ہے۔


فواد چوہدری نے گزشتہ سال اکتوبر میں جاری کی گئی رپورٹ اب پڑھی اور اسے شیئر کرتے ہوئے اتحادی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ” ہم کرائم منسٹر اور ان کی کابینہ کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف کسی بیرونی قوت کے ساتھ کسی ایسے معاہدے کی اجازت نہیں دے گی جس سے پاکستان کی خودمختاری پر آنچ آئے اگر ایسے کسی معاہدے پر بات چیت کے آغاز کی بھی کوشش کی گئی تو پوری قوم سراپاءاحتجاج ہو گی۔

مزید :

قومی -