سابق مشیر علامہ طاہر اشرفی نے عمران خان سے مسجد نبویؐ واقعہ کی مذمت کرنے کا مطالبہ کر دیا 

سابق مشیر علامہ طاہر اشرفی نے عمران خان سے مسجد نبویؐ واقعہ کی مذمت کرنے کا ...
سابق مشیر علامہ طاہر اشرفی نے عمران خان سے مسجد نبویؐ واقعہ کی مذمت کرنے کا مطالبہ کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم عمران خان کےسابق  مشیر علامہ طاہر اشرفی نے مسجد نبوی ﷺ میں پیش آنے والے واقعہ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق علامہ طاہر اشرفی کا کہناتھا کہ تمام جماعتیں مسجدنبوی واقعے کی مذمت کر رہی ہیں، عمران خان سے بھی گزارش ہے کہ وہ اس واقعہ کی مذمت کریں ، شیریں مزاری کا عالمی اداروں کو خط قابل افسوس ہے ، کیا پاکستان کی عدالتوں نے آپ کو انصاف نہیں دیا ؟ ۔
یاد رہے کہ چند دن قبل شاہ زین بگٹی اور مریم اورنگزیب پر مسجد میں آئے تو وہاں موجود کچھ افراد نے چور چور کی نعرے بازی کی جبکہ شاہ زین بگٹی کے مطابق ان کے بال بھی کھینچے گئے ، سعودی عرب نے واقعہ پر کارروائی کرتے ہوئے کچھ پاکستانیوں کو حراست میں بھی لیا ہے ۔

مزید :

قومی -