فواد چوہدری نے حکومت کو خبر دار کر دیا

فواد چوہدری نے حکومت کو خبر دار کر دیا
فواد چوہدری نے حکومت کو خبر دار کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اطلاعات   فواد چوہدری  موجودہ حکومت کو خبردار  کرتے  ہوئے جذبات میں ماضی کی خبر کو اب کی خبر کہہ کر شیئر کربیٹھے۔

فواد چوہدری نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ  تحریک انصاف کسی بیرونی قوت کے ساتھ کسی ایسے معاہدے کی اجازت نہیں دے گی جس سے پاکستان کی خودمختاری پر آنچ آئے۔ فواد چوہدری نے حکومت کوتنبیہ کی کہ  اگر ایسے کسی معاہدے پر بات چیت کے آغاز کی کوشش بھی کی گئی تو پوری قوم سراپا احتجاج ہوگی

سابق وفاقی وزیر  نے امریکی نشریاتی ادارے کی خبر بھی شیئر کی۔شیئر کی گئی خبر میں  کہا گیا ہے کہ امریکا افغانستان میں فضائی کارروائیوں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال کے معاہدے کے قریب پہنچ گیا ہے ۔تاہم  فواد چوہدری بھول گئے ہیں کہ  وہ خبر 23 اکتوبر 2021 کی ہے جب وہ خود حکومت میں تھے اور خبر کے مطابق ان کی حکومت امریکا کے ساتھ افغانستان میں کارروائیوں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے کے لیے مذاکرات کر رہی تھی۔

مزید :

قومی -