فرح خان نے پاکستان واپس آنے کااشارہ دے دیا

فرح خان نے پاکستان واپس آنے کااشارہ دے دیا
فرح خان نے پاکستان واپس آنے کااشارہ دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کرپشن کے سنگین الزامات کی زد میں آنے والی سابق خاتون اول بشری بی بی کی دوست فرح خان نے وطن واپس آنے کا اشارہ دے دیا۔
انسٹاگرام پر اپنی سٹوری میں انہوں نے کہا کہ ہراساں کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے ،وزیر داخلہ نے مجھے دبئی سے واپس لانے اور گرفتار کرانے کا بیان دیا ہے حالانکہ میں خود واپس آنے کا منصوبہ بنا رہی ہوں ۔
انہوں نے سوال کیا کہ ایک عام پاکستانی شہری کو جس نے کبھی پبلک آفس میں کام نہیں کیااچانک اتنی شہرت کیسے مل جاتی ہے؟۔ انہوں نے اپنے ہی سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس کا جواب سادہ ہے ، میں کسی اور کا شکار کرنے کے لیے ایک چا رہ ہوں۔

مزید :

قومی -