کوئٹہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں 4 حملہ آور ہلاک

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں 4 حملہ آور ہلاک
 کوئٹہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں 4 حملہ آور ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ویب ڈیسک) شالکوٹ میں پولیس موبائل پر نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کی  لیکن پولیس کی جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ 

ترجمان سی ٹی ڈی بلوچستان کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سبی روڈ پرپولیس کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 4 مسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ پولیس کی گاڑی جزوی طور پر بلٹ پروف ہونے کے باعث تمام اہلکار محفوظ رہے جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی سے ایک دہشت گرد موقع پر ہلاک جبکہ اس کے 3ساتھی کلی زرین میں ایک مکان میں جاکرچھپ گئے ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے  لیا اور تمام دہشت گردوں کو سرنڈر کرنے کہا گیا تاہم دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی پولیس پر فائرنگ کردی ،سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی کے دوران تینوں دہشت گردوں کو ہلا ک کر دیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے موٹرسائیکل ،پستول اور ہینڈ گرینڈ برآمد کرلیے گئے۔