ڈیرہ غازی خان (ویب ڈیسک) خالہ نے اپنے تین بھانجوں کو مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی، بچوں کی والدہ کا الزام ہے کہ اس کی بہن نے پیسوں کے تنازع پر بچوں کو جھلسا کر زخمی کردیا۔واقعہ کے بعد ملزمہ فرار ہوگئی، پولیس نے تلاش شروع کردی ہے۔
پولیس کے مطابق علاقہ چورہٹہ کی رہائشی خاتون نے بتایا کہ اس کے تین بچوں کو اس کی بہن نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اور اس کے بعد چھریوں کے وار بھی کیے، بچوں کی عمریں 2 سے 8 سال ہے۔ ایک بچے کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کیا گیا ہے۔
آمنہ بی بی کے مطابق اس کی بہن کو رنج تھا کہ ہماری والدہ میرے پاس اپنے پیسے جمع کرتی تھیں۔