جہلم(ویب ڈیسک) پولیس نے سول ہسپتال کی لیبارٹری کے واش روم میں کیمرہ نصب کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، ملزم کو ہسپتال سٹاف نے رنگے ہاتھوں پکڑ ا۔
پولیس کے مطابق ملزم عبدالرحمان نے اپنے موبائل کا کیمرہ آن کرکے خواتین کے واش روم میں لگا رکھا تھا، موبائل سے ایک خاتون کی ایک منٹ 33سیکنڈ کی ویڈیو بھی ملی۔
ایکسپر یس کے مطابق ملزم یوڈی پرائیویٹ پیرا میڈیکل کا سٹوڈنٹ ہے، ڈی ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر زین کی مدعیت میں تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔