صوابی (ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں لرزہ خیز قتل کا واقعہ پیش آیا جہاں شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کرکے تیز دھار آلے سے جسم کے ٹکڑے کردیئے۔
نجی ٹی وی "ڈان نیوز" کے مطابق صوابی پولیس نے بتایا کہ شوہر نے تیز دھار آلے سے اپنی بیوی کا قتل کیا اور اسی آلے سے مقتول کے جسم ٹکڑے کردیئے۔پولیس کے مطابق بیٹے نے ملزم باپ کے خلاف ایف آئی درج کر ادی ہے۔ملزم کے بیٹے نے پولیس کو بیان دیا کہ میرے والد کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی، کچھ عرصے سے علاج جاری تھا، میری والدہ کو قتل کرکے وہ گھر سے فرار ہوگئے ہیں۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی ہے جبکہ ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔