گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن )گجرات میں خواجہ سراء پر پولیس کے تشدد کے خلاف خواجہ سراؤں نے تھانہ صدر کھاریاں پر پتھراؤکیا ۔پولیس کے مطابق خواجہ سراء زبردستی تھانے میں گھس آئے، فرنیچر باہر نکال دیا اور پھر جی ٹی روڈ کھاریاں بلاک کر کے احتجاجی دھرنا دے دیا۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب پولیس نے خواجہ سراؤں کو رات بھر بلاوجہ حراست میں رکھا اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔اس معاملے پر پولیس کا کہنا ہے کہ خواجہ سراء پر تشدد کی تفتیش کریں گے اور جرم ثابت ہونے پر اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔