ایئر ایمبولینس کے ذریعے ہارون آباد سے 2 مریض لاہور منتقل

May 05, 2025 | 03:29 PM

ہارون آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایئر ایمبولینس کے ذریعے ہارون آباد سے مزید 2 مریضوں کو لاہور منتقل کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ دل کا دورہ پڑنے پر مریضوں کو ایئر ایمبولینس سے پی آئی سی لاہور منتقل کیا گیا۔
اس موقع پر لواحقین کا کہنا ہے کہ ایئر ایمبولینس کے ذریعے بروقت طبی امداد فراہم کی گئی، پنجاب حکومت کی سروس سے بروقت منتقلی ہونے پر مریضوں کی جان بچانے میں مدد ملی۔

مزیدخبریں