تھائی لینڈ میں خواجہ سراﺅں کا مقابلہ حسن

تھائی لینڈ میں خواجہ سراﺅں کا مقابلہ حسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 فلپائن (اے این این )فلپائن کے اکیس سالہ خواجہ سرا نے مس انٹرنیشنل کوئین2012 کا تاج اپنے سر سجا لیا۔مس انٹرنیشنل کوئین کا مقابلہ تھائی لینڈ میں ہوا جس میں تیس ممالک کے سو سے زائد اکیس سالہ خواجہ سراں نے حصہ لیا۔ فلپائنی خواجہ سرا کیوین بیلٹ نے برازیل کے خواجہ سرا جیسیکا سائمیوس کو شکست دی۔ مقابلے میں چار فلپائنی خواجہ سرا شریک تھے جن میں سے دو نے فائنل میں جگہ بنائی۔ تاہم کامیابی کیوین بیلٹ کے حصے میں آئی۔ کیوین نے مس انٹرنیشنل کوئین کا تاج اپنے سرسجانے پر بے حد خوشی کا اظہار کیا۔ کیوین نے امید ظاہر کی کہ شاید اب ان کے والد انہیں قبول کر لیں گے۔ فلپائنی خواجہ سرا کو مقابلہ جیتنے پر دس ہزار امریکی ڈالر، نایاب پتھروں سے بنا تاج اور دیگر تحائف بھی تحفے میں ملے۔

مزید :

کلچر -