آسکرکے لئے 21اینی میٹڈ فلموں کی نامزدگی
لاس اینجلس ( نیٹ نیوز)ہالی ووڈ کی اینی میٹڈ فلم”ریک اِٹ رالف“اور”ہوٹل ٹرانسلوینیا“کو ٓسکر ایوارڈ کے لئے نامز د کردیا گیا ہے۔اس بار آسکرکے لئے مجموعی طور پر اکیس اینی میٹڈ فلمیں نامزد کی گئی ہیں۔ اس سے پہلے آسکرایوارڈزکے لئے کبھی اتنی بڑی تعداد میں کارٹون فلمیں سامنے نہیں آئیں۔ ”ریک اٹ رالف“ویڈیو گیم کے ولن کی کہانی ہے جو ہیرو بننے کے شوق میں مصیبت مول لے لیتا ہے۔ اینی میٹڈ کامیڈی ”ہوٹل ٹرانسلوینیا“ڈریکولاکی بیٹی کی سالگرہ میں پیش آنے والے دلچسپ واقعات کے گرد گھومتی ہے۔ حتمی مرحلے میں پانچ اینی میٹڈ فلمیں آسکرایوارڈ کے لئے منتخب کی جائیں گی۔