لوک ورثہ میں قومی ثقافتی و جمہوری میلہ 7نومبر سے شروع ہوگا

لوک ورثہ میں قومی ثقافتی و جمہوری میلہ 7نومبر سے شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی)نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوک اینڈ ٹریڈ یشنل ہیرٹیج لوک ورثہ کے زیر اہتمام ” قومی ثقافتی و جمہوری میلہ “ 7نومبر سے شروع ہوگا۔ لوک ورثہ شکرپڑیاں میں منعقد ہونے والے 5روز میلہ میں ملک بھر سے فنکار و گلو کار اور رقاص شرکت کرینگے جبکہ ہنر مند اور دستکار بھی اپنی مصنوعات کی نمائش کا انعقاد کریں گے ۔ میلہ کے دوران یوتھ آرٹ مقابلہ ، یوتھ سیمینار ، یوتھ فوک تھیڑ، یوتھ میوزیکل ایوننگ ، گرینڈ میوزیکل نائٹ ، کلچرشو اور دیگر پروگرام بھی پیش کئے جائیں گے جبکہ ”پاکستان میں جمہوریت کا مستقبل“ کے عنوان سے سیمینار بھی منعقد ہوگا۔ میلے کے انعقاد کا مقصد پاکستانی عوام بالخصوص نوجوانوں میں ثقافت کا شعور اجاگر کرنا ہے ۔ ثقافتی و جمہوری میلے کے آخری روز 11نومبر کو فنکاروں ، گلو کاروں ، ہنر مندوں ، دستکاروں و دیگر میں اسناد بھی تقسیم کی جائیں گی۔

مزید :

کلچر -