اکشے کی پاکستانی میڈیا کو لائیو وڈیو پریس کانفرنس کی دعوت

اکشے کی پاکستانی میڈیا کو لائیو وڈیو پریس کانفرنس کی دعوت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار ایک بار پھر کھلاڑی سیریز کے ساتھ واپس آرہے ہیں جس کے لیے اس بار انہوں نے دنیا بھرمیں اپنے مداحوں سمیت پاکستانی فینز کا بھی دھیان رکھا ہے۔فلم کی تشہیری مہم کے لیے کی جانے والی پریس کانفرنس کے لیے انوکھے اقدامات کرتے ہوئے کھلاڑی کمار نے پاکستانی میڈیا کو بھی لائیو وڈیو پریس کانفرنس کی دعوت دی ہے۔سرحدوں کو بھلاکر امن کا منفرد پیغام بھیجتے اکشے کمار نے ایک وڈیو پیغام میں پاکستانی صحافیوں کو پاکستان کے شہر لاہور میں ہونے والی پریس کانفرنس میں مدعو کیا ہے۔

مزید :

کلچر -