اداکارہ دعا قریشی نے پشاور میں ذاتی رہائشی خریدنے کا ارادہ کر لیا

اداکارہ دعا قریشی نے پشاور میں ذاتی رہائشی خریدنے کا ارادہ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( این این آئی) اداکارہ دعا قریشی نے پشتو فلموں پر توجہ مرکوز کر نے کے بعد پشاور میں ذاتی رہائشی خریدنے کا ارادہ بھی کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ دعا قریشی نے پنجابی اور اردو فلموں سے نظر انداز کئے جانے کے بعد پشتو فلموں کی جانب اپنی توجہ مرکوز کر لی ہے ۔ پشتو فلموں میں کامیابی کے بعد دعا قریشی نے مستقل پشاور میں منتقل ہونے کا ارادہ کر لیا ہے جسکے لئے انہوں نے ذاتی رہائش خریدنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ یاد رہے کہ دعا قریشی اپنی پشتو فلموں میں بولڈ اداکاری کی وجہ سے صوبہ خیبر پختوانخواہ میں بیحد مقبول ہیں ۔

مزید :

کلچر -