ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اسٹارعامر خان کی آنے والی نئی فلم تلاش رواں ماہ کی 30 تاریخ کو سینماﺅں کی زینت بنے گی۔فرحان اختر اور عامر خان کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں خود مسٹر پرفیکٹ عامر خان، رانی مکھرجی اور کرینہ کپور کے ساتھ مرکزی کردار اداکررہے ہیں۔ سائیکولوجیکل تھرلر فلم تلاش کی کہانی فلم کی ہدایتکارہ ریما کغتی نے فرحان اختر کی بہن زویا اختر کے ساتھ مل کر لکھی ہے جب کہ یہ فلم 30 نومبرسے سینما گھروں کی زینت بنائی جا ئے گی۔