امریکہ: ایندھن کی کمی برقرار، بیرونی جہازوں کو آنے کی اجازت

امریکہ: ایندھن کی کمی برقرار، بیرونی جہازوں کو آنے کی اجازت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک(اے پی اے ) امریکہ نے سینڈی طوفان سے پیدا ہونے والے صورتحال سے نمٹنے کے لیے بیرونی ممالک کے جہازوں کو امریکی بندرگاہوں پر آنے کی عارضی اجازت دے ہے۔امریکی قانون، جونز ایکٹ میں نرمی کا مقصد خلیج میکسیکو سے بحری جہازوں کو ریفائنری میں استعمال ہونے والا سازو سامان مشرقی ساحل کی ریاستوں میں لانے کی اجازت دینا ہے۔ بیرونی جہازوں کو امریکی ساحل تک آنے کی عارضی نرمی تیرہ نومبر تک جاری رہے گی۔سینڈی طوفان کے گزر جانے کے پانچ روز بعد بھی نو لاکھ افراد کو بجلی کی فراہمی بحال نہیں کی جا سکی ہے۔نیویارک کے گورنر اینڈریو کیومو نے سینڈی سے متاثر افراد سے کہا ہے کہ وہ ایندھن اور بجلی کی کمی کی وجہ سے صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔گورنر نے کہا کہ ایندھن کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اٹھائیس ملین اضافی لیٹر تیل نیویارک بھیجا جا رہا ہے۔دوسری جانب نیو یارک شہر کے میئر مائیکل بلوم برگ نے لانگ آئی لینڈ پاور اتھارٹی کے بجلی کی بحالی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو ناکافی قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ لانگ آئی لینڈ اتھارٹی شہر کی بیرونی بستیوں کو بجلی فراہم کرتی ہے۔ امریکہ کے محکمہ توانائی کے مطابق سینڈی طوفان کی وجہ سے تین اعشاریہ پانچ ملین صارفین کو بجلی کے بحران کا سامنا کرنا پڑا۔ امدادی کارروائیوں کے باوجود اب تک دو اعشاریہ پانچ ملین صارفین بجلی سے محروم ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -