میکسیکو : جن، بھوتوں اور بد روحوں کا روپ دھارے ہزاروں افراد ورلڈ ریکارڈ بنانے کے خواہاں

میکسیکو : جن، بھوتوں اور بد روحوں کا روپ دھارے ہزاروں افراد ورلڈ ریکارڈ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میکسیکو سٹی (اے پی پی) میکسیکو میں جن، بھوتوں اور بد روحوں کا روپ دھارے ہزاروں افراد کا ٹولہ ورلڈ ریکارڈ بنانے کیلئے نکل آیا۔ مختلف شہروں میں ایک ہی وقت میں 28 ہزار سے زائد افراد نے زانبی بن کر واک کی۔ میکسیکو میں 2001ءسے زانبی واک مشہور ہے اور ہر سال اس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس سال پہلے کی نسبت زیادہ ڈراﺅنے اور خوفناک کپڑے پہن کر لوگ اس واک میں شریک ہوئے۔ منتظمین کو یقین ہے کہ اس بار انہیں ضرور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا جائے گا۔ زانبی واک نیویارک، سنگاپور اور جرمنی سمیت کئی ممالک میں منعقد کی جاتی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -