بھارت: صوبائی محتسب کا ڈی آئی جی جیل خانہ جات کے گھر چھاپہ

بھارت: صوبائی محتسب کا ڈی آئی جی جیل خانہ جات کے گھر چھاپہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بھوپال (این این آئی)بھارتی ریاست بھوپال میں صوبائی محتسب کے عملے نے ڈی آئی جی جیل خانہ جات کے گھر پر چھاپہ مار کے بڑی تعداد میں زیورات اور لاکھوں روپے کیش قبضے میں لے لیا ۔ بھوپال کے صوبائی محتسب کے اہلکاروں نے ڈی آئی جی جیل خانہ جات امیش گاندھی کی رہائش گاہ پر چڑھائی کر دی۔اور بڑی تعداد میں زیورات اور لاکھوں روپے برآمد کر لئے ۔25 رکنی ٹیم نے غیر قانونی طور پر بھاری رقوم رکھنے کی اطلاعات پر ڈی آئی جی اور ان کے بھائی اجے گاندھی کے گھر پر چھاپہ مارا۔اجے گاندھی کا کہنا ہے کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے،ان کے پاس کوئی غیر قانونی دولت نہیں ہے۔

مزید :

عالمی منظر -