سید علی گیلانی کی طرف سے مسجد ، قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت

سید علی گیلانی کی طرف سے مسجد ، قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر (اے پی پی) بزرگ کشمیری حریت رہنماءسید علی گیلانی نے ہندواڑہ کے علاقے بچرواری میں مسجد اور قران پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر گہری تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے کہاہے کہ مقبوضہ علاقے میں اس طرح کے واقعات تسلسل کے ساتھ پیش آرہے ہیں اور یہ ایک سنگین مسئلہ بنتا جارہا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ علاقے میں مساجد اور قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کے سلسلے میں پولیس کا کردارانتہائی افسوسناک اور مشکوک ثابت ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس حریت پسندوں کی گرفتاری کیلئے تو ہر ممکن اقدامات کرتی ہے تاہم مساجد کی بے حرمتی کے واقعات کی روک تھام اور ان میں ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے آج تک کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات نارہ بل، بانڈی پورہ اورسوزیٹھ میں بھی پیش آ چکے ہیں لیکن پولیس خواب غفلت میں سورہی ہے اور وہ اس سنگین مسلے کو سنجید گی سے نہیں لے رہی ہے۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ ان واقعات میں بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے کردار کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا ،کیونکہ بھارت یہاں گروہی و مسلکی اختلافات اور فرقہ وارایت پھیلانے کاکوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت دراصل کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو کمزور کرنا چاہتاہے اور وہ اس مقصد کیلئے کئی محاذوں پر سرگرم ہے۔وہ جموں و کشمیر میں سیاسی غیر یقینیت کے ماحول کو جاری رکھنا چاہتے ہیں ۔

مزید :

عالمی منظر -