آل پاکستان یوتھ اینڈ جونیئر باکسنگ چیمپئن شپ کل شروع ہو گی
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان باکسنگ فیڈریشن (پی بی ایف ) کے زیر اہتمام آل پاکستان یوتھ اینڈ جونیئر باکسنگ چیمپئن شپ کل شروع ہو گی۔ پی بی ایف کے ترجمان کے مطابق ایونٹ کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کے ساتھ ساتھ نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے باکسرز کو نیشنل جونیئر ٹریننگ کیمپ کےلئے مدعو کیا جائے گا تاکہ ان کے کھیل میں مزید نکھار لایا جائے، چیمپئن شپ 8 نومبر کو اختتام پذیر ہو گی۔