ظہیر عباس کا کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ بننے کا قوی امکان
لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایشین بریڈ مین ظہیر عباس کو بیٹنگ کوچ پاکستانی کر کٹ ٹےم کا کوچ بنائے جانے کا قومی امکان ہے اور ذارئع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان ظہیر عباس اور سلیم ملک سمیت 12سے زائد ملکی اور غیر ملکی کھلاڑی پی سی بی کو درخواست جمع کرا چکے ہیں‘ قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کیلئے ظہیر عباس مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں جنہوں نے پی سی بی کے اعلی حکام سے مشاورت اور یقین دہانی کے بعد ہی درخواست ددی ہے ۔ ےادرہے کہ ظہیر عباس نے کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے دو روز قبل ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔