حکومت قیام امن کے لیے سنجید ہ نہیں:شاہی سید

حکومت قیام امن کے لیے سنجید ہ نہیں:شاہی سید
حکومت قیام امن کے لیے سنجید ہ نہیں:شاہی سید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ امن وامان کے مسئلے پر سندھ حکومت مصلحت پسندی کا شکار ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے راہنما و سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ شہر میں اے این پی کے رہنماو¿ں اور کارکنوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔بیانات سے شہر میں امن ممکن نہیں۔سندھ حکومت امن وامان سے متعلق عدالتی احکامات پر عمل نہیں کر رہی۔امن وامان کے مسئلے پر سندھ حکومت مصلحت پسندی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیرول پر رہا ہونے والے مجرموں کے نام اور سیاسی وابستگی کو بھی منظر عام پر لایا جائے۔ حکومت قیام امن کیلئے سنجیدہ نہیںہے۔ شاہی سید نے مطالبہ کیا کہ کارکنان کے قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے۔بینک ڈکیتیوں، منشیات فروشوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔

مزید :

کراچی -