حج سکینڈل : ایف آئی اے نے عبدالقادر گیلانی،نرگس سیٹھی اور زین سکھیرا کو طلب کرلیا

حج سکینڈل : ایف آئی اے نے عبدالقادر گیلانی،نرگس سیٹھی اور زین سکھیرا کو طلب ...
حج سکینڈل : ایف آئی اے نے عبدالقادر گیلانی،نرگس سیٹھی اور زین سکھیرا کو طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حج سکینڈل میں پوچھ گچھ کیلئے فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے بیٹے عبدالقادر گیلانی اور سیکرٹری پانی و بجلی نرگس سیٹھی کومنگل کو طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق عبدالقادر گیلانی کے ہمراہ اُن کے دوست زین سکھیرا کو بھی طلب کیاگیاہے اور دونوں سے حج سکینڈل اور اُن کے اکاﺅنٹس کے بارے میں پوچھ گچھ کی جائے گی جبکہ نرگس سیٹھی سے ڈی جی حج کی تعیناتی سے متعلق پوچھاجائے گا۔ میڈیاذرائع کے مطابق عبدالقادر فروری 2011ءمیں بھی پیش ہوئے تھے لیکن تفتیشی افسر ان سے نہیں ملے ۔

مزید :

اسلام آباد -