لند ن،عجیب و غریب ڈیزائنزکے حامل جوتے اور سلیپرز
لندن(خصو صی رپورٹ)انسان کی بنیادی شخصیت کو بیشک باطنی خصوصیات کی وجہ سے پہچاناجاتا ہے لیکن اس کی ظاہری وضع و قطع اور خود کو نمایاں رکھنے کا ہنر بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔آجکل کے مصروف دور میں انسان کی باطنی شخصیت کہیں پیچھے چھوٹ گئی اور ظاہری چال ڈھال اہمیت اختیار کرگئی ہے۔لوگ اب آپ کو پہننے اوڑھنے کے سلیقے سے پہچانتے ہیں شاید اسی لیے دنیا بھر میں ڈیزائنرز جوتوں اور کپڑوں کی مانگ میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔ان دنوں یورپ کی مارکیٹوں میں کچھ دلچسپ و عجیب قسم کے جوتے اور سلیپر توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، ان میں بعض جلد کی رنگت اور چمڑے کے ہیں مگر خواتین خیال رکھیں کہیں ان جوتوں یا سلیپر کو پہن کر پہلا قدم چلتے ہی ان کے پیر میں موچ نہ آجائے۔ شاید کہ ان میں سے کوئی ایک آپ کے پیر میں فٹ آجائے۔ لیکن ایک بات کاضرور مدنظر رکھیں کہ ایسا پہناوا جو آپ کی شخصیت کو باوقار بنائے فیشن اسی کا نام ہے۔
جوتے