گیاری سیکٹر سے مزید 2شہداءکے جسد خاکی نکال لئے گئے، آئی ایس پی آر مجموعی طور پر نکالے جانے والے شہداءکی تعداد105ہو گئی
راولپنڈی (آن لائن)پاک فوج نے گیاری سیکٹر میں مزید 2 شہداءکے جسد خاکی نکال لئے ۔مجموعی تعداد105 ہوگئی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق 2 شہداءکے جسد خاکی گزشتہ2 روز کی کارروائی کے دوران نکالے گئے ہیں ۔ گیاری سیکٹر سے اب تک نکالے جانے والے شہداءکی تعداد مجموعی طو رپر 105 ہوگئی ہے۔