حکومت کا اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا فیصلہ

حکومت کا اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(اے پی اے ) حکومت پاکستان نے دنیا بھر میں رہنے والے تیس لاکھ پاکستانیوں کو آئندہ انتخابات سے قبل ووٹ کا حق دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔کابینہ اجلاس میں وزارت قانون کو باقاعدہ طورپر ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طورپر وزارت اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ مشورے کے بعد آئین میں ترمیم کا بل کابینہ میں پیش کرے۔ترمیمی بل کو منظوری کے بعد بل کوپارلیمنٹ کے اگلے اجلاس میں پیش کیا جائے اور اسے نئے انتخابی قوانین کا حصہ بنا دیا جائے۔وزارت قانون کو یہ ہدایت بھی کی گئی کہ وہ ایک ایسا میکنزم تیار کرے جس سے اس بات کی وضاحت ہو جائے کہ بیرون ملک پاکستانی کس طرح ووٹ ڈالیں گے۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یہ اہم فیصلہ بدھ کے روز ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں شریک وزرا ءاس بات پر متفق تھے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ملنی چاہئے۔
اوورسیز پاکستانی

مزید :

صفحہ اول -