مجھے سوئس حکام کو خط لکھنے کا کوئی حکم نہیں دے سکتا: اٹارنی جنرل
اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہاہے کہ عدالت یا حکومت اُنہیں سوئس حکام کو خط لکھنے کا نہیں کہہ سکتی تاہم اگر اُنہیں لکھناپڑاتو اپنے طریقے سے لکھیں گے ۔ پیر کوسپریم کورٹ گیلری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان قادر نے کہاکہ اُن سے رائے مانگی جاسکتی لیکن حکومت یا عدالت اُنہیں خط لکھنے کو نہیں کہہ کستی کیونکہ وہ کسی کے ماتحت نہیں ۔