میاں بیوی اورب یٹی سمیت کراچی میں آٹھ افراد سے زندگی چھین لی گئی

میاں بیوی اورب یٹی سمیت کراچی میں آٹھ افراد سے زندگی چھین لی گئی
میاں بیوی اورب یٹی سمیت کراچی میں آٹھ افراد سے زندگی چھین لی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) روشنیوں کے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں باپ بیٹی اور بیوی سمیت آٹھ افراد جاںبحق اور گیارہ زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق سینٹرل جیل کے قریب حیدرآباد کالونی میں مسلح افراد نے گھر کے اندر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں صلاح الدین دم توڑ گیا جبکہ اس کی بیوی اور بیٹی شدید زخمی ہو گئیں جو دوران علاج چل بسیں۔ ایس پی جمشید ٹاون اسد رضا کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ گارڈن کے علاقے عثمان آباد گلی نمبر چار میں مسلح افراد کی فائرنگ سے محمد خالد زندگی کی بازی ہار گیا۔ کیماڑی میں تھانہ جیکسن کی حدود میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں بتیس سالہ رستم نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔رات گئے لیاقت آباد کے علاقے بندھانی کالونی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران تین بچے زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں بارہ سالہ نبیل دم توڑ گیا ۔زخمیوں میں دس سالہ ملک اور چودہ سالہ ارشد بھی شامل ہیں۔ ڈیفنس فیز چھ میںساتھ سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ایک سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے واقع میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برامد کرلیا۔ ناظم آباد انکوئری آفس کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ۔گولی مار چورنگی اور سرجانی میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے۔ شرافی گوٹھ ، سائٹ ایریا، نیو کراچی الیون ڈی اور کورنگی صنعتی ایریا میں بھی فائرنگ سے چارافراد زخمی ہوئے۔

مزید :

کراچی -