ایف بی آر ٹیکس ہدف کے حصول کے لئے سرتوڑ کوششیں کرے:وفاقی وزیر خزانہ

ایف بی آر ٹیکس ہدف کے حصول کے لئے سرتوڑ کوششیں کرے:وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر خزانہ اسحا ق ڈار سے چیئرمین ایف بی آر، گورنر اسٹیٹ بینک اور دیگر عہداروں نے الگ الگ ملاقاتیں کیں، اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ایف بی آر ٹیکس ہدف کے حصول کے لئے سرتوڑ کوششیں کرے۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے ملاقات میں زور دیا کہ چوبیس کھرب پچہتر ارب روپے ٹیکس وصولی کے لئے تمام کوششیں برائے کار لائی جائیں، چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ کا کہنا تھا کہ ٹیکس ہدف کے حصول کے لئے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں، انکم ٹیکس صولی کے لئے نئے ٹیکس گزاروں کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں، وزیر خزانہ نے اسٹیٹ بینک کے گورنر یاسین انور سے ملاقات میں کہا کہ مبادلہ کے ذخائر میں استحکام کے لئے غیرملکی سرمایہ کے انفلو کو یقینی بنایا جائے۔

، اس کے علاوہ وزیر خزانہ نے وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل، وزارت تجارت، اور سرمایہ کاری بورڈ کے اجلاس کی بھی صدارت کی، اجلاس میں سیکریٹری پیٹرولیم نے وزیر خزانہ کو بتایا کہ دسمبر تک دو سو ساٹھ ایم ایم سی ایف ڈی گیس سسٹم میں شامل ہوجائے گی۔

مزید : کامرس