حکومت امریکہ سے تعلقات پر فوری نظر ثانی کرے، لیاقت بلوچ

حکومت امریکہ سے تعلقات پر فوری نظر ثانی کرے، لیاقت بلوچ

لاہور(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ ڈرون حملے ہماری آزادی ، خود مختاری کے خلاف ہیں ۔ حکومت پاکستان امریکہ سے تعلقات پر فوری نظر ثانی کرے ۔ دہشتگردی کی نام نہاد جنگ میں امریکہ کا ساتھ دے کر ملک سیاسی ، معاشی طور پر تباہ ، قومی سلامتی کو ناقابل تلافی نقصان اور 40 ہزار گھرانوں کے چراغ گل ہو گئے ہیں ۔ امت مسلمہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لے اور فرقہ واریت اور تفرقہ بازی سے اجتناب کرے ۔جماعت اسلامی کے میڈیا سیل کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے یادگارچوک سکردو میں اتحاد امت کانفرنس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ امریکی وزیر خارجہ کا پاکستان کے الزامات کو مسترد کرنا اس بات کی غمازی ہے کہ امریکہ پاکستان میں کسی صورت امن نہیں ہونے دینا چاہتاہے ۔

لیاقت بلوچ

مزید : صفحہ آخر