جلال پور بھٹیاں، کار کی ٹکر سے بچی اور دو خواتین جاں بحق

جلال پور بھٹیاں، کار کی ٹکر سے بچی اور دو خواتین جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جلال پور بھٹیاں( نمائندہ پاکستان ) تیز رفتار کار کی ٹکر سے پانچ سالہ بچی اور دو خواتین جاں بحق ہو گئیں ۔تفصیلات کے مطابق چھ افراد منصب علی،سرور علی،محمد جاوید ، نائلہ بی بی،صفیہ بی بی اور پانچ سالہ بچی اقصٰی دو مو ٹر سائیکلوں پر سوار کسیسے سے واپس جلال پور بھٹیاں آ رہے تھے کہ نواحی گاو¾ں مگھو کی کے قریب ایک تیز رفتار گاڑی ان سے ٹکرا گئی جس سے دونوں موٹر سائیکلیں دور جا گریں اور پانچ سالہ بچی اقصٰی دختر منصب علی، دو بہنیں نائیلہ اور صفیہ دختر محمد حنیف موقع پر جا بحق ہو گئیں جبکہ منصب علی ،سرور علی اور محمد جاوید شدید زخمی ہو گئے جنہیں نازک حالت میں فیصل آباد کے ایک ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
 کار ٹکر

مزید :

صفحہ آخر -