ناقص ٹرانسفارمروں کی خریداری پرحکام سے جواب طلب
لاہور (نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے ناقص ٹرانسفارمروں کی خریداری کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت 2 ہفتوں تک ملتوی کرتے ہوئے پیپکو،لیسکو اور دیگر حکام سے جواب طلب کر لیا۔درخوست گزاروں کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ لسیکو اور بجلی سپلائی کرنے والی دیگر کمپنیاں ناقص ٹرانسفارمرز خرید رہی ہیں جو لائن لاسز کا باعث بن رہے ہیں۔درخواست گزاروں نے کہا کہ ناقص ٹرانسفارمروں کی خریداری قومی خزانے پر بوجھ ہے اور بجلی سپلائی کمپنیوں کے افسران ناقص ٹرانسفارمروں کی خریداری کر کے قومی خزانے کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگا رہے ہیں اور ان افسران کی کرپشن کی قیمت صارفین کو لائن لاسز کی مد میں چکانی پڑ رہی ہے۔عدالتی سماعت کے موقع پر پیپکو کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے۔جس پر عدالت نے ناقص ٹرانسفارمروں کی خریداری کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کرتے ہوئے لیسکو اور دیگر حکام سے جواب طلب کر لیا۔
ناقص ٹرانسفارمر