امریکی وزیر خارجہ جان کیری مصرکے دورہ کے بعد سعودی عرب پہنچ گئے

امریکی وزیر خارجہ جان کیری مصرکے دورہ کے بعد سعودی عرب پہنچ گئے

 ریاض (آئی این پی )امریکی وزیر خارجہ جان کیری مصر کے دورہ کے بعد سعودی عرب پہنچ گئے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری کے مصر کے بعد سعودی عرب پہنچ گئے۔ جان کیری نے سعودی عرب اور عرب ممالک کے دوروں میں عرب دوستوں کو دفاعی حوالے سے اطمینان دلانے کی کوشش کی ہے اور ایران کا نام لیے بغیر خبردار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ امریکا کسی کو باہر سے اپنے دوستوں پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ جان کیری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ کسی بیرونی حملے کی صورت میں ہم عرب ممالک کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ جان کیری کے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقی ممالک کے دورے بارہ نومبر تک جاری رہیں گے۔

 جان کیری

مزید : صفحہ آخر