امید ہے وزارت پٹرولیم موسم سرما کے تین ماہ سی این جی اسٹیشن بند رکھنے کا فیصلہ واپس لے لے گی ‘غیاث پراچہ

امید ہے وزارت پٹرولیم موسم سرما کے تین ماہ سی این جی اسٹیشن بند رکھنے کا ...

اسلام آباد (آئی این پی) آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے سربراہ غیاث پراچہ نے کہا ہے کہ امید ہے وزارت پٹرولیم موسم سرما کے تین ماہ سی این جی اسٹیشن بند رکھنے کا فیصلہ واپس لے لے گی۔ پیر کو ”آئی این پی“ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے اپنا موقف وزارت پٹرولیم کے سانے پیش کردیا ہے جبکہ اس بات کی قوی امید ہے کہ وزارت پٹرولیم موسم سرما میں تین ماہ کیلئے سی این جی اشٹیشن بند کرنے کا فیصلہ واپس لے لی۔

مزید : صفحہ آخر