جعلی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش ‘ 28مسافر گرفتار

جعلی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش ‘ 28مسافر گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر)ایف آئی اے نے جعلی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دومسافروں کو گرفتار کرلیا۔بتایا گیا کہ شہباز علی اور قربان علی جعلی پاسپورٹ کی مدد سے دبئی جانا تھا اس سلسلے میں وہ لاہو ر علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر پہنچے تو یہاں پر ایف آئی اے کے شعبہ امیگریشن نے شہباز علی اور قربان علی کا پاسپورٹ چیک کیا اور مکمل چانچ پڑتال کی جس کے دوران انکشاف ہوا کہ دونوں مسافروں کا پاسپورٹ جعلی ہے جس پرامیگریشن اہلکاروں نے موقعہ پر ہی مذکورہ دونوں مسافروں کو گرفتار کرلیا اور انکے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔
دو مسا فر گر فتار

مزید :

صفحہ آخر -