ا زخود نوٹس اختیارکےخلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئینی پٹیشن دائر

ا زخود نوٹس اختیارکےخلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئینی پٹیشن دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (نامہ نگار خصوصی )اعلی عدلیہ کے ازخود نوٹس اختیارکے خلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئینی پٹیشن دائر کر دی گئی۔یہ آئینی پٹیشن وطن پارٹی کے بیرسٹر ظفراللہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے تحت سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کو ازخود اختیار حاصل نہیں۔آئین کے تحت عدالتیں کسی بھی کیس میں خود ہی مدعی اور تفتیشی کا کردار ادا نہیں کر سکتیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کی جانب سے از خود اختیار لینے کی بناءپر اپیل کا حق بھی سلب ہو جا تا ہے جبکہ عوامی مفادکے تحت درخواستیں دائر کرنے کی حوصلہ شکنی کا بھی باعث بنتا ہے جو آئین پاکستان کی واضح خلاف ورزی ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ فیصلہ کرنا عدلیہ کا اختیار ہے لہذا کوئی درخواست آنے کے بعد ہی فیصلہ صادر کیا جائے از خود نوٹس لے کر کارروائی نہ کی ۔
ازخود نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -