صوبائی دارلحکومت میں ڈینگی لاروے کی موجودگی انتہائی خطرناک قرار

صوبائی دارلحکومت میں ڈینگی لاروے کی موجودگی انتہائی خطرناک قرار

لاہور( جنرل رپورٹر) صوبائی دارلحکومت میں ڈینگی لاروے کی موجودگی کے حوالے سے انتہائی خطرناک قرار دی گئی 36ےونین کونسلوں میں ڈینگی مٹاﺅکاروائی نہ ہو سکی۔ان ےونین کونسلوں کو مختلف اداروں نے ڈینگی لاروے کی موجودگی ثابت کی تھی اور جہاں ڈینگی مچھروں کے لاروے کو تلف کرنے کے لئے فہرست ای ڈی او ہیلتھ لاہور ٹاﺅنوں کی انتطامیہ اور ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات کو بھجوائی گئی تھی جن میں کہا گیا تھا کہ جہاں مچھر مار ادویات کا سپرے کیا جائے گوداموں ٹائر شاپس فیکٹرےوں کی کڑی نگرانی کی جائے پلازوں کی چھتوں کا معائنہ کیا جائے ‘ کباڑ کانوں کا معائنہ کیا جائے سرامکس کے گوداموں کو کلئیر کیا جائے ۔زرائع نے بتایا کہ ان 36ےونین کونسلوں کو کلئیر نہیں کیا گیا ضلعی حکومت اور متعلقہ ادارے انسداد ڈینگی مہم چلانے میں ناکام رہے ہیں جس سے ےہ ےونین کونسلیں انسانی آبادی کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں اس حوالے سے ای ڈی او صحت لاہور ڈاکٹر زوالفقار علی چودھری کا کہنا ہے کہ 36ےونین کونسلوں میں مہم چلارہے ہیں اس کی سرویلنس کے لئے تیزی لائی گئی ہے

ڈینگی لاروے

مزید : صفحہ آخر