بلوچستان کے راستے سے بھی نیٹوسپلائی روکنے کیلئے مذہبی جماعتوں کے خفیہ اجلاس
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے راستے افغانستان جانیوالے آئل ٹینکر زاور کنٹینرز کوروکنے کے لیے مذہبی جماعتوں کے خفیہ اجلاس شروع ہوگئے ہیں ۔ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ مذہبی جماعتوں کے ساتھ ساتھ بعض سیاسی پارٹیاں بھی اس سلسلے میں سرگرم ہیں ۔امکان ظاہرکیاجارہاہے کہ خیبرپختونخواہ کے راستے سے اتحادی افواج کی رسد بند ہونے کے بعد بلوچستان سے بھی بند کردی جائے گی تاہم ابھی صورتحال واضح نہیں ہوسکی ۔ذرائع نے خدشہ ظاہرکیاہے کہ نیٹوسپلائی روکنے کی آڑ میں دہشتگردی میں بھی اضافہ ہوسکتاہے کیونکہ اِس ضمن میں بعض عناصر صورتحال سے فائدہ اُٹھاسکتے ہیں ۔