لاہورمیں ڈینگی لاروے کی موجودگی انتہائی خطرناک قرار

لاہورمیں ڈینگی لاروے کی موجودگی انتہائی خطرناک قرار
لاہورمیں ڈینگی لاروے کی موجودگی انتہائی خطرناک قرار

  

لاہور( جنرل رپورٹر) صوبائی دارلحکومت میں ڈینگی لاروے کی موجودگی کے حوالے سے انتہائی خطرناک قرار دی گئی 36یونین کونسلوں میں ڈینگی مٹاﺅکاروائی نہ ہو سکی۔ان یونین کونسلوں کو مختلف اداروں نے ڈینگی لاروے کی موجودگی ثابت کی تھی اور جہاں ڈینگی مچھروں کے لاروے کو تلف کرنے کے لئے فہرست ای ڈی او ہیلتھ لاہور ٹاﺅنوں کی انتطامیہ اور ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات کو بھجوائی گئی تھی جن میں کہا گیا تھا کہ جہاں مچھر مار ادویات کا سپرے کیا جائے گوداموں ٹائر شاپس فیکٹریوں کی کڑی نگرانی کی جائے پلازوں کی چھتوں کا معائنہ کیا جائے ‘ کباڑ کانوں کا معائنہ کیا جائے سرامکس کے گوداموں کو کلئیر کیا جائے ۔ذرائع نے بتایا کہ ان 36یونین کونسلوں کو کلئیر نہیں کیا گیا ضلعی حکومت اور متعلقہ ادارے انسداد ڈینگی مہم چلانے میں ناکام رہے ہیں جس سےیہ یونین کونسلیں انسانی آبادی کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں ۔ ای ڈی او صحت لاہور ڈاکٹر زوالفقار علی چودھری کا کہنا ہے کہ 36یونین کونسلوں میں مہم چلارہے ہیں اس کی سرویلنس کے لئے تیزی لائی گئی ہے۔

مزید : تعلیم و صحت