پاکستان کا حتف 9نصرمیزائل کاکامیاب تجربہ

پاکستان کا حتف 9نصرمیزائل کاکامیاب تجربہ
پاکستان کا حتف 9نصرمیزائل کاکامیاب تجربہ

  


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے حتف 9نصرمیزائل کا کامیاب تجربہ کرلیاہے ۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حتف نائن نصر کم فاصلے تک مارکرنے والا میزائل ہے اورہر قسم کا وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتاہے ۔ تجربہ کے دوران میزائل ملٹی ٹیوب لانچر سے لانچ کیاگیااورمیزائل نے اپنے ہدف کو 100فیصدکامیابی سے نشانہ بنایا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق حتف نائن نصر60کلومیٹرتک مارکرسکتاہے۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی تقریب میں شریک تھے اوراُنہوں نے کامیاب تجربہ پر جوانوں اورقوم کو مبارکباد پیش کی ۔

مزید : قومی /اہم خبریں