امریکہ کتا بھی مارے گا تو شہید کہوں گا ، خیبرپختونخواہ میں ناکوں پر شہریوں کی تذلیل کی جاتی ہے : مولانافضل الرحمان

امریکہ کتا بھی مارے گا تو شہید کہوں گا ، خیبرپختونخواہ میں ناکوں پر ...
امریکہ کتا بھی مارے گا تو شہید کہوں گا ، خیبرپختونخواہ میں ناکوں پر شہریوں کی تذلیل کی جاتی ہے : مولانافضل الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف )کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہاہے کہ امریکہ کتے کو بھی مارے گاتو شہید کہوں گا، ملکی بقاءکے لیے معیشت اور دفاعی صلاحیت ضروری ہے ، جوامن کی بات کرتاہے ، وہی مجرم قرارپاتاہے ، خیبرپختونخواہ میں ناکوں اور سیکیورٹی فورسز کی چوکیوں پر شہریوں کی تذلیل کی جاتی ہے ، وزیرخزانہ ملک کے لیے جتناکام کرتے ہیں ، مہنگائی اتنی ہی زیادہ ہوتی ہے ۔ قومی اسمبلی میں اپنے بیان میں مولانافضل الرحمان نے کہاکہ امریکہ جس کو بھی مارے گا، شہید کہوں گا، امن کی بات کرنیوالے خونریزی کی بات کررہے ہیں ، جوامن کی بات کرتاہے ، وہی مجرم ہے ،پنجاب میں امن وامان کی صورتحال بہترہے اس لیے اُسے آگ کی شدت کا احساس نہیں جس میں ملک جل رہاہے ۔اُنہوںنے کہاکہ امن کے بغیر معیشت بہتر نہیں ہوسکی ، ملک کی بقاکے لیے دوقوتیں لازم ہیں ، ایک دفاعی اور ایک معاشی ،قرآن میں بھی معیشت اور امن ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں ۔جے یوآئی کے سربراہ کاکہناتھاکہ حکومت معاملات کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی، دفاعی قوت بہترہوگی تو فخر کریں گے ، ہمیں حکومتی اداروں کو طاقتوربناناہے ۔اُنہوں نے کہاکہ آج معاملہ حکومت نہیں بلکہ ریاست اور قوم کاہے ، ہم شدت کی سیاست سے کنارہ کش ہوئے ،ڈیڑھ لاکھ فوج قبائلی علاقوں میں مصروف ہے،خیبرپختونخواہ میں ہر طرف ناکے ہی ناکے ہیں ، ناکوں اور چوکیوں پر شہریوں کی تذلیل کی جاتی ہے ، بلوچستان کے مسئلے پر اے پی سی تک پہنچنے میں مشکلات محسوس کررہے ہیں ۔ اُن کاکہناتھاکہ وزیرخزانہ بہت اچھے وزیرمالیات ہیں ، ملک کے لیے جتناکام کرتے ہیں ، مہنگائی میں مزید اضافہ ہوتاہے ۔مولانافضل الرحمان نے کہاکہ ملک مسائل میں گھر اہواہے ، تمام جماعتوں کو مل کر مسائل کاحل نکالناہوگا۔