حکیم اللہ محسود کاخط موجود، حکومت کے دہشتگردوں سے مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے: سینیٹررحمان ملک

حکیم اللہ محسود کاخط موجود، حکومت کے دہشتگردوں سے مذاکرات کامیاب نہیں ...
حکیم اللہ محسود کاخط موجود، حکومت کے دہشتگردوں سے مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے: سینیٹررحمان ملک

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹررحمان ملک نے انکشاف کیاہے کہ مولانافضل الرحمان کے پاس حکیم اللہ محسود کا تحریر شدہ خط موجود ہے ، حکومت کے دہشتگردوں سے مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے ۔این آئی سی ایل سکینڈل میں پیشی کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سینیٹررحمان ملک نے بتایاکہ فضل الرحمان کے پاس حکیم اللہ محسود کا تحریر شدہ خط تھا، کہہ دیتاہوں کہ دہشتگردوں سے مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے ،خط میں مطالبات ایسے تھے جو مانے نہیں جاسکتے۔اُنہوںنے کہاکہ مذاکرات آئین کے دائرہ میں ہی رہ کرہوسکتے ہیں ،سب کو مل کر ملکی سلامتی کے لیے کام کرناہوگا۔ایک سوال کے جواب میں رحمان ملک کا کہناتھاکہ حکومت ڈرون گرائے ، ہم ساتھ دیں گے ،دہشتگردی کیخلاف پالیسی کا ساتھ دیں گے ، ہماری حکومت نے میزائل گرانے کی ٹیکنالوجی بنائی ، یہ حملے ملکی خودمختاری کے خلاف ہیں ۔اُنہوں نے بتایاکہ اخبارات کے ذریعے پتہ چلاکہ اُنہیں عدالت جاناہے ، ہمیشہ عدالت کا احترام کیااور کرتارہوں گا،گذشتہ سماعت پر بھی پیش ہواتھا، عدالت نے چوہدری شجاعت اور رحمان ملک کا معاملہ این آئی سی ایل کیس سے الگ کردیا۔

مزید : قومی /اہم خبریں