امریکی ریاست نیوجرسی کے شاپنگ پلازہ میں فائرنگ، خوف وہراس

امریکی ریاست نیوجرسی کے شاپنگ پلازہ میں فائرنگ، خوف وہراس
امریکی ریاست نیوجرسی کے شاپنگ پلازہ میں فائرنگ، خوف وہراس

  


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست نیو جرسی کے ایک شاپنگ پلازہ میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلا دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیوجرسی کے شہر پیرامَس میں ویسٹ فیلڈ گارڈن پلازہ کے بند ہونے سے کچھ منٹ قبل ایک شخص نے فائرنگ کردی جس کے بعد درجنوں پولیس اہلکاروں نے پلازہ کو گھیرے میں لے لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق مسلح شخص نے ہیلمٹ اور سیاہ لیاس پہن رکھا ہے، پولیس نے جوابی فائرنگ بھی کی تاہم گرفتاری یاہلاکت کے بارے اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔مال میں موجود لوگوں کو پولیس کی مدد سے باہر نکالاگیا۔

مزید : بین الاقوامی