ہوس کے پجاری بھارتی نے 2سالہ بچی کو بھی نہ بخشا
نیو دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت میں خواتین کی عصمت دری میں خوفناک اضافے کے بعد اب ننھے بچوں کے ساتھ زیادتی کا مسئلہ بھی قابو سے باہر ہوگیا ہے۔ جولائی میں چھ سالہ بچی کے ساتھ سکول کے اساتذہ کی زیادتی کا شرمناک واقعہ پیش آیا اور اس کے بعد درجن بھر ایسے ہی واقعات رونما ہو چکے ہیں۔
تازہ ترین واقعہ بنگلور شہر میں پیش آیا جہاں 2سالہ بچی کو 27سالہ درندہ صفت ہمسائے نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالہ ۔
پولیس کے مطابق ننھی بچی اپنے گھر کے سامنے کھیل رہی تھی کہ یہ وحشی اسے پکڑ کر لے گیا اور اپنی ہوس کا نشانہ بناڈالا۔بچی کی چیخ و پکار پر اس کی ماں مدد کیلئے پہنچی جس پر ملزم فرار ہو گیا تاہم جلد ہی پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔طبی رپورٹ سے زیادتی ثابت ہو چکی ہے اور ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کی جارہی ہے۔