لڑکی نے بھارتی اداکارہ بن کر سعودی شہری کو لوٹ لیا
رباط(نیوزڈیسک) سماجی رابطوں کی ویب سائٹوں کو اب سماجی رابطوں سے زیادہ فراڈ کے لیے استعمال کیاجارہاہے اور خصوصاً ایسے لوگ جوانٹرنیٹ کے ذریعے محبتیں تلاش کرتے ہیں ، اُنہیں آنکھیں کھولنے کی ضرورت ہے ۔
مراکش کی ایک لڑکی نے محبت کے متلاشی سعودی شخص کو بھارتی اداکارہ کا بہروپ بھرکر لوٹ لیا اور یہ دھوکہ باز ی بھی سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ’فیس بک‘ کے ذریعے کی گئی ۔
چالاک لڑکی نے اپنی تصویر کی جگہ ایک خوبروبھارتی اداکارہ کی تصویر لگارکھی تھی جسے دیکھ کر ایک مالدار سعودی شخص اس کے سحر میں مبتلاءہوگیا۔
دونوں کے درمیان کچھ ہفتے آن لائن ملاقاتوں کے بعد سعودی عاشق نے شادی کی خواہش کا اظہارکردیا۔
دریں اثناءجعلی اداکارہ نے بھولے عاشق سے بھاری رقوم اورتحائف بھی وصول کیے اوراس کی شادی کی خواہش پر اُسے مراکش آکر اپنی ماں کے پاس حاضر ہونے کا کہہ دیا۔
سعودی عاشق مزید تحائف سے لدے پھندے مراکش جاپہنچے لیکن ایئرپورٹ پر محبوبہ کا نام و نشان تک نہ تھا۔ جب رابطے کی متعدد بار کوششیں ناکام ہوئیں تو مایوس ہو کر پولیس سے رابطہ کرلیا۔ اِن کی خوش قسمتی تھی کہ پولیس نے فراڈ اداکارہ کا سراغ لگالیا۔ ناکام عاشق سے لی گئی رقوم لڑکی نے اپنی ماں کے اکاﺅنٹ میں منتقل کی تھیں لہٰذا ماں کو بھی گرفتار کرلیاگیاجبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔