وزیر اعظم نواز شریف سے ڈی جی آئی ایس آئی کی الوداعی ملاقات، پیشہ وارانہ امورپر تبادلہ خیال

وزیر اعظم نواز شریف سے ڈی جی آئی ایس آئی کی الوداعی ملاقات، پیشہ وارانہ ...
وزیر اعظم نواز شریف سے ڈی جی آئی ایس آئی کی الوداعی ملاقات، پیشہ وارانہ امورپر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایس آئی کے ڈائریکٹرجنرل ظہیرالاسلام نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے الوداعی ملاقات کی ہے جس دوران مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور ضرب عضب سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے الوادعی ملاقات کی جس میں پیشہ ورانہ امور اور ملکی سلامتی سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم محمد نواز شریف نے ڈی جی آئی ایس آئی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان کی ملکی سلامتی کے لئے دی گئی خدمات پر فخر ہے اور ان کے ادارے نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ دوسری جانب ڈی جی آئی ایس آئی نے بھی ملکی سلامتی اور ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں حکومتی تعاون پر وزیراعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
یادرہے کہ ظہیرالاسلام کو 9مارچ 2012ءکو انٹرسروسز انٹیلی کا ڈائریکٹرجنرل تعینات کیاگیاتھا اور انہوں نے 18مارچ کو عہدے کا چارج سنبھالا جبکہ وہ 7 نومبر 2014ءکو اپنے عہدے سے ریٹائرڈہورہے ہیں اوران کی جگہ سابق ڈی جی رینجرز سندھ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -