وزیر اعظم نا اہلی کیس کی سماعت کچھ دیر میں سپریم کورٹ میں ہو گی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم نا اہلی سے متعلق کیس کی سماعت کچھ دیر بعد سپریم کورٹ میں ہوگی۔ چیف جسٹس ناصر الملک کے بیرون ملک دورے کے باعث بنچ میں رد و بدل کر دیا گیا ، قائم مقام چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔ جسٹس سرمد جلال عثمانی اورجسٹس مشیرعالم بنچ میں شامل ہیں۔ عدالتی احکامات پر اٹارنی جنرل نے بطور معاون کیس میں اپنا تحریری جواب جمع کرا دیا ہے۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کی کارروائی کوآئین میں تحفظ حاصل ہے ، پارلیمنٹ کی کارروائی کسی عدالتی فورم میں چیلنج نہیں ہو سکتی اس لیے درخواست ناقابل سماعت ہے۔ عدالت عظمی نے گزشتہ سماعت پرتینوں درخواست گزاروں کو ہدایت کی تھی کہ بتایا جائے ان کی پٹیشنز انفرادی حیثیت میں ہیں ، یا جماعت کی نمائندگی کرتی ہیں۔
q