لیبیا میں محصور 180 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )لیبیا میں محصور 180 پاکستانیوں کو لے کر پی آئی اے کی پرواز وطن پہنچ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق لیبیا میں خانہ جنگی کے باعث پھنس جانے والے مزید 180پاکستانیوں کو خصوصی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے لاہور واپس لایا گیا جبکہ انصار ٹرسٹ انٹرنیشنل کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق انصار برنی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پچھلے ہفتے میں 540 پاکستانی وطن واپس پہنچے ہیں جبکہ گزشتہ 6 ماہ میں 11 ہزار کے قریب پاکستانی بحفاظت وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔