مریم نوازکو بھی طلب کیا جا سکتا ہے:لاہور ہائی کورٹ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ہائی کورٹ نے مریم نوازکی بطورچیئرپرسن وزیراعظم یوتھ لون سکیم تقرری کےخلاف کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ جواب داخل نہ کیا گیا تو مریم نواز کو بھی طلب کیا جا سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے زبیرنیازی کی جانب سے مریم نوازکی بطورچیئرپرسن وزیراعظم یوتھ لون سکیم تقرری کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران عدالت عالیہ نے مریم نوازشریف کی طرف سے جواب داخل نہ کئے جانے کاسخت نوٹس لیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر جواب داخل نہ کیاگیاتوادائیگیاں روکی جاسکتی ہیں۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیاکہ محرم الحرام کی تعطیلات کے باعث جواب داخل نہیں کیاجاسکا۔ عدالت عالیہ نے حکم دیاکہ 10 نومبر کوہرصورت جواب پیش کیاجائے اور آئندہ سماعت پر یوتھ لون سکیم کانمائندہ بھی پیش ہو۔